اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی عرب کے مشرقی شہر دمام میں واقع شیعہ مسجد امام حسین(ع) میں دھماکے کی وجہ سے ایک آدمی شہید اور ۱۰ زخمی ہو گئے ہیں۔
دمام شہر کی جامع مسجد امام حسین (ع) کی پارکینگ میں یہ دھماکہ کیا گیا۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق یہ حملہ خودکش تھا جو نماز جمعہ کے دوران کیا گیا جس میں ایک شخص شہید ہوا ہے۔
کہا جاتا ہے کہ خود کش حملہ آور زنانہ لباس میں تھا۔
خود کش حملہ آور کی کوشش تھی کہ وہ مسجد میں خواتین کے حصے میں داخل ہو کر دھماکہ کرے جبکہ مسجد کے محافظین نے اس کو مشکوک حالت میں دیکھنے پر گرفتار کرنا چاہا جس سے اس نے مسجد کی پارکنگ میں دھماکہ کر دیا۔
المیادین ٹی وی چینل نے بھی اعلان کیا ہے کہ یہ دھماکہ مسجد امام حسین (ع) کی پارکنگ میں ہوا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں شہر دمام وہ شہر ہے جس میں شیعوں کی اکثریت پائی جاتی ہے۔
گزشتہ ہفتے قطیف کے علاقے القدیح کی مسجد امام علی (ع) میں کئے گئے بم دھماکے میں ۲۱ نمازیوں کو شہید کر دیا تھا۔






