26 مئی 2015 - 12:06
ڈاکٹر علی ولایتی کی سائنس کے میدان میں ایران اور چین کے تعلقات کی توسیع پر تاکید

اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ علی اکبر ولایتی نے سائنس اور تحقیق کے میدان میں ایران اور چین کے درمیان تعلقات کی توسیع پر زور دیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ علی اکبر ولایتی نے سائنس اور تحقیق کے میدان میں ایران اور چین کے درمیان تعلقات کی توسیع پر زور دیا.

اسٹريٹيجك ريسرچ سينٹر تشخيص مصلحت نظام كونسل كے سربراہ علي اكبر ولايتي نے سائنس اور تحقيق كے ميدان ميں ايران اور چين كے درميان تعلقات كي توسيع پر زور ديا.
انہوں نے يہ بات ہواوے ٹيكنالوجيز كمپني كے منيجرز سے ايك ملاقات ميں كہي. يہ كمپني بين قومي نيٹ وركنگ اور ٹيلي مواصلات كے نظام كي خدمات پيش كرتي ہے يہ كمپني شينزين، گآنگڈونگ ميں واقع ہے.
ولايتي نے كہا كہ تہران اور بيجنگ كے درميان تمام شعبوں ميں تعاون بڑھانے كے وسيع امكانات موجود ہيں.
سركاري عہديدار كے مطابق، اسٹريٹيجك ريسرچ سينٹر ايران تشخيص مصلحت نظام كونسل چيني تحقيقي اداروں كے ساتھ تعاون كے لئے تيار ہيں.
ولايتي ايك اعلي سطحي وفد كے ہمراہ ايشيائي ترقي كے حوالے سے ايك كانفرنس ميں شركت كے لئے بيجنگ ميں موجود ہيں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲