اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لیبارٹری تجزیے کے بعد خود کش حملہ آور کی شناخت «ابوعلی الزهرانی» کے نام سے ہوئی ہے جو کہ سعودی شہری تھا۔ ابوعلی الزهرانی داعش کی دہشتگرد سیل سے تعلق کی وجہ سے پہلے بھی سیکیورٹی اداروں کو مطلوب تھا۔ سیکورٹی اداروں نے پچھلے ماہ اس دہشتگرد سیل کا پتا چلایا تھا اور اب تک اس کے 26ارکان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ قطیف کی مسجد میں نماز جمعہ کےموقع پرخودکش حملےمیں 30 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ داعش نے پہلے ہی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی تھی۔


۔۔۔۔۔۔۔
/169