23 مئی 2015 - 12:29
عراق: شہرحصیبہ دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد

ایک وسیع کارروائی کے نتیجے میں عراق کا شہر حصیبہ دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ایک وسیع کارروائی کے نتیجے میں عراق کا شہر حصیبہ دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق عراق کے صوبہ الانبار کے اہل سنت قبائل، فوج اور عوامی رضاکاروں نے ایک وسیع مشترکہ کارروائی کرکے الرمادی سے سات کلومیٹر مشرق میں واقع اہم شہر حصیبہ کو دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔ حصیبہ شہر پر دہشت گرد گروہ داعش نے گزشتہ بدھ کو قبضہ کرلیا تھا۔ تیس ہزار آبادی والے اس شہر کی آزادی، الرمادی کی آزادی کی کارروائی کا پیش خیمہ شمار ہوگی۔ دریں اثنا عراق کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ الرمادی کے مشرق میں تعینات فوج کی مدد کے لئے بکتر بند گاڑیاں بھیج دی گئی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169