19 مئی 2015 - 09:52
تہران اور بیروت کے اسٹریٹجک تعلقات کا فروغ

بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ تہران اور بیروت کے اسٹریٹجک تعلقات فروغ پا رہے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ لبنان کے وزیراعظم تمّام سلام نے دونوں ملکوں کے اسٹریٹجک تعلقات کو تقدیر ساز اور علاقے کے مسائل میں موثر قرار دیا ہے- علی اکبر ولایتی نے اپنے دورہ بیروت میں پیر کی شام لبنان کے وزیراعظم تمّام سلام سے ملاقات کی- اس ملاقات میں انھوں نے کہا کہ تمّام سلام کی وزارت عظمی کے دور میں اہم امور میں انجام پائے ہیں- ملاقات کے بعد ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے نامہ نگاروں سے گفتگو میں امید ظاہر کی کہ لبنانی عوام اور حکام کے عزائم و کوششوں کی بدولت، اس ملک میں عنقریب صدر کا انتخاب عمل میں آجائے گا- انھوں نے لبنانی حکام اور عوام میں پائی جانے والی یکسوئی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ یکسوئی، لبنان کی زیادہ سے زیادہ ترقی و پیشرفت کا باعث بنے گی- بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ انھوں نے لبنان کے وزیراعظم سے کہا ہے کہ ایران، علاقے میں تکفیری دہشتگردی کے مقابلے اور امن و استحکام کے قیام سے متعلق لبنان کی حکومت اور قوم کی کوششوں کو بہت زیادہ اہمیت دیتا ہے- لبنان کے وزیراعظم نے بھی علاقے میں ایک دوست اور برادر ملک کی حیثیت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے تعمیری کردار کی قدردانی کی-

.......

/169