18 مئی 2015 - 19:30
آیت اللہ ممدوحی: قرآن کریم کے عالمی مقابلے متفکرین اسلام کے درمیان فکری ہم آہنگی کا باعث

مجلس خبرگان میں کرمانشاہ کے نمائندے نے قرآن کریم کے مقابلوں کا مقصد اسلامی سماج میں قرآنی تربیت قرار دیتے ہوئے کہا: قرآن کریم کے عالمی مقابلوں میں قرآن کے مطالب اور اس کی تفسیر پر زیادہ توجہ دلانا چاہیے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مجلس خبرگان میں کرمانشاہ کے نمائندے نے قرآن کریم کے مقابلوں کا مقصد سماج کی قرآنی تربیت قرار دیتے ہوئے کہا: قرآن کریم کے عالمی مقابلوں میں قرآن کے مطالب اور اس کی تفاسیر پر زیادہ توجہ دلانا چاہیے۔
آیت اللہ حسن ممدوحی نے قرآن کریم کے بتیسویں عالمی مقابلوں میں نامہ نگاروں سے گفتگو کے درمیان اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ قرآن تمام اسلامی ممالک کے درمیان مرکزی نقطہ ہے کہا: تمام متفکرین قرآن کو چاہیے کہ فکری ہم آہنگی کے ساتھ سماج میں اسلامی تعلیمات کو عام کرنے کی کوشش کریں۔
آیت اللہ ممدوحی کا کہنا تھا کہ قرآن کریم کے عالمی مقابلے قرآنی متفکرین کے درمیان فکری ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے اچھی فرصت ہیں۔
انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ قرآنی تعلیمات عوام مخصوصا جوانوں اور نوجوانوں کے درمیان اخلاقی اور دینی اقدار کو تقویت پہنچانے کا باعث ہیں، کہا: ہم ایسے سماج میں زندگی گزار رہے ہیں کہ جس کی اساس اور بنیاد ہی قرآن ہے لہذا ہمیں قرآنی تعلیمات کی نشر و اشاعت کرنے اور اپنی عملی زندگیوں میں اسے اتارنے کی بھر پور کوشش کرنا ہو گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲