اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے علاقہ القلمون میں شامی فوج اور اسلامی مقاومت کی کارروائی کامیابی کے ساتھ جاری ہے شامی فوج اور اسلامی مقاومت کے مجاہدین نے 300 کلو میٹر کا علاقہ سلفی وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سےپاک کرالیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق شامی فوج اور حزب اللہ لبنان نے دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے عسال الورود ، والجبہ اور راس المعرہ کو دہشت گردوں سے پاک کردیا ہےاس کارروائي میں کئی درجن دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں جبکہ اکثر دہشت گرد بھاگ گئے ہیں۔
.......
/169