اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شہر قائد میں کراچی آپریشن میں تیزی آنے کے ساتھ ساتھ دہشتگردانہ کارروائیوں میں بھی تیزی جاری ہے، گلستان جوہر میں کار پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حیدرآباد سینٹرل جیل کے سابق سپرنٹنڈنٹ اعجاز حیدر شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر کے علاقے پہلوان گوٹھ میں نامعلوم افراد نے سرکاری گاڑی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں حیدرآباد جیل کے سابق سپرنٹنڈنٹ اعجاز حیدر شہید ہوگئے، جبکہ فائرنگ کے بعد دہشتگرد فرار ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعے کو گھیرے میں لے لیا۔ ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ کے مطابق حیدرآباد جیل کے سابق سپرنٹنڈنٹ اعجاز حیدر شاہ اپنی اہلیہ کے ساتھ پہلوان گوٹھ سے خود گاڑی چلاتے ہوئے جا رہے تھے، جنہیں نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا، جبکہ انہیں سر اور سینے میں گولیاں ماری گئیں، جس کے باعث وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی نامعلوم دہشت گردوں نے صفورا گوٹھ کے قریب اسماعیلی برادری کی بس پر فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں 44 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲