14 مئی 2015 - 08:54
ایران کا سعودی عرب کے خلاف اقوام متحدہ سے شکایت

اسلامی جمہوریہ ایران نے اقوام متحدہ سے شکایت کی ہے کہ سعودی نام نہاد اتحاد یمن تک ایران کی انسان دوستانہ امداد پہنچانے میں رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب، غلامعلی خوشرو نے منگل کی شام سلامتی کونسل کو ایک خط لکھ کر عرب ممالک کے اتحاد کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف شکایت کی۔ انہوں نے لکھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے یمن کے عوام کی مشکلات کم کرنے کے لئے ہر ممکنہ کوشش کی ہے لیکن عرب ممالک کے نام نہاد اتحاد نے ہر ممکنہ رکاوٹ کھڑی کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ غلامعلی خوشرو نے اس خط میں بتایا ہے کہ سعودی اتحاد کے حملوں میں نقل و حمل کے راستے اور یمن کی بنیادی تنصیبات تباہ ہوچکی ہیں، جس کے نتیجے میں انسان دوستانہ امداد پہنچانے پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق، یمن میں اس وقت ایک کروڑ بیس لاکھ لوگوں کو شدید امداد کی ضرورت ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ایران نے انسان دوستانہ امدادی سامان سے لیس اپنا ایک بحری جہاز یمن کی جانب روانہ کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169