13 مئی 2015 - 18:36
عراقی فوجی اڈہ دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد

حزب اللہ عراق نے فوج کے ایک اڈے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ عراق نے اعلان کیا ہے کہ اس کے جیالوں نے بدھ کے روز صوبہ الانبار میں فوج کے ایک اڈے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے اور مسلح دہشت گردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔ عراقی چینل سومریہ نے بھی حزب اللہ عراق کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ کے دستے چار سیکٹروں سے فلوجہ کے جنوب مشرقی علاقے پر داعش کے حملے کا مقابلہ کر رہے ہیں اور جھڑپیں بدستور جاری ہیں۔ صوبہ الانبار میں داعش کے دہشت گردوں کا تعاقب کرنے اور دیگر علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کے لیے آپریشن بدستور جاری ہے۔

.......

/169