12 مئی 2015 - 14:56
سبھی اقتصادی اور مالی پابندیاں ایک ساتھ ختم ہونی چاہئیں: ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کے سینئر ایٹمی مذاکرات کار اورنائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایران پر عائد سبھی مالی اور اقتصادی پابندیوں کے ایک ساتھ ختم کئے جانے پر زور دیاہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے ویانا میں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سبھی مالی اور اقتصادی پابندیاں ایک ساتھ ختم ہونی چاہئیں ہم پابندیوں کے مرحلہ وار خاتمے کو قبول نہیں کرتے- انھوں نے جامع ایٹمی سمجھوتے کے لئے مقررہ مدت یعنی تیس جون سے قبل سمجھوتے کے حتمی متن کے مکمل ہوجانے کی امید ظاہر کی اور کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ حتی تیس جون سے پہلے ہی کام مکمل کر لیں گے تاہم اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ کام کس طرح آگے بڑھتا ہے-ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے کمرے کے اندر اور باہر مختلف عوامل موجود ہیں جو اس میں رکاوٹ بن سکتے ہیں لیکن ان تمام باتوں کے باجود ہم مذاکرات کو جاری رکھیں گے - ایران کےنائب وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے مزید کہا کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی نائب سربراہ ہیلگا اشمیتھ مقابل فریق کی نمائندگی میں مسودے کی تیاری کے لیے ہونے والے مذاکرات اور اجلاسوں میں شریک ہیں، البتہ گروپ پانچ جمع ایک کے رکن ممالک کے نائب وزرائے خارجہ بھی مذاکرات میں شامل ہو ں گے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲