12 مئی 2015 - 10:26
پاکستان کے وزیراعظم کا دورہ افغانستان

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف، افغانستان کے دورے پرکابل پہنچے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم کے دورہ کابل کا مقصد، پاکستان اور افغانستان کے تعلقات اور دہشتگردی کے خلاف مہم میں تعاون کو فروغ دینا ہے-

نواز شریف، اپنے دورہ کابل میں افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی اور اس ملک کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ سے مختلف مسائل پر گفتگو کریں گے-
پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کے دورہ کابل میں قومی سلامتی و خارجہ امور میں پاکستان کے وزیر اعظم کے مشیر سرتاج عزیز، خارجہ سکریٹری اعزاز احمد چودھری اور پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ان کی ہمراہی کر رہے ہیں-

پاکستان کے وزیراعظم کا یہ دورہ، کچھ دنوں قبل افغانستان کے صدر اشرف غنی کے دورہ اسلام آباد کے جواب میں انجام پا رہا ہے-
گذشتہ ایک سال کے دوران افغانستان میں اشرف غنی کے برسر اقتدار آنے کے بعد دونوں ملکوں کے اعلی حکام کے ایک دوسرے کے ملکوں کے دوروں سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ دونوں ممالک، اپنے دو طرفہ تعلقات پر حکمفرما عدم اعتماد کی فضا، ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں-

.......

/169