اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے رکن پارلیمنٹ عباس البیاتی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ، بغداد کو ایف سولہ جنگی طیارے حوالے کرنے کے وقت کی پابندی نہیں کرتا تو، تو پھر اسے اس کی ضرورت باقی نہیں رہ جائے گی- عباس البیاتی نے کہا کہ یہ طیارے عراق کے حوالے کئے جانے میں تاخیر کی وجہ، امریکی ہیں- انھوں نے کہا کہ امریکی حکام یہ طیارے عملے اور امریکی ماہرین کے ساتھ بلد فوجی اڈے پر تعینات کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ اڈہ داعش دہشتگردوں کی زد پر ہے- عراقی نیوز ایجنسی " واع" کی رپورٹ کے مطابق البیاتی نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ نے ان طیاروں کو جولائی تک ہمارے حوالے نہیں کیا تو عراق کو اس کی ضرورت نہیں رہے گی- عراقی فضائیہ کے ایک کمانڈر، انور حمہ امین نے بائیس اپریل کو اعلان کیا تھا کہ کچھ ایف سولہ طیارے بارہ جولائی کو بغداد کے حوالے کئے جائیں گے-
۔۔۔۔۔۔۔
/169