8 مئی 2015 - 17:55
پاکستان کے علاقہ گلگلت میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں فلپائن اور ناروے کے سفراء سمیت 6 افراد ہلاک + تصاویر

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق گلگت میں ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 2 پائلٹوں اور فلپائن اور ناروے کے سفیروں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی  فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق گلگت میں ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 2 پائلٹوں اور فلپائن اور ناروے کے سفیروں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔. ہلاک ہونے والوں میں انڈونیشیا اور ملائشیا کے سفیروں کی بیگمات بھی شامل ہیں۔ ترجمان پاک فوج میجرجنرل عاصم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حادثے سے متعلق بتایا کہ گلگت کے علاقے نلتر میں ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ کے دوران آرمی ایوی ایشن کے 2 پائلٹ شہید جب کہ فلپائن اور ناروے کے سفیر اورملائشیا اور انڈونیشیا کے سفیروں کی بیگمات ہلاک ہوگئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں کو گلگت سی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جاری ہے جب کہ زخمیوں میں پالش اور ڈچ کے سفیر بھی شامل ہیں۔

.......

/169