اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی عرب کے صوبہ نجران میں واقع جلاح نامی فوجی اڈے سے سعودی عرب کے فوجیوں کے فرار کے بعد یہ فوجی اڈہ ہمدان بن زید قبیلے سے تعلق رکھنے والے یمنی مجاہدین کے کنٹرول میں آ گیا ہے-
العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے صوبہ جیزان کی جانب یمنی قبائل کے مجاہدین کی پیشقدمی کے بعد سعودی عرب کے بہت سے فوجی سرحدی اڈوں سے فرار ہو گئے ہیں- المنار ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے آٹھ فوجی اڈوں پر یمنی قبائل کے قبضے اور سعودی عرب کے چار فوجیوں کی گرفتاری کے بعد سعودی عرب کے زیادہ تر سرحدی فوجی اڈے خالی ہو گئے ہیں- اس سے قبل یمنی ذرائع نے کہا تھا کہ بدھ کی رات کو سعودی عرب کے جنوب میں واقع نجران کے علاقے میں اس ملک کے ایک فوجی اڈے پر یمنی قبائل کے مجاہدین کا قبضہ ہو گیا ہے اور انھوں نے سعودی عرب کی بریگیڈ سات کے فوجی ہیڈکوارٹر پر بھی قبضہ کر لیا ہے- اس ہیڈکوارٹر میں موجود فوجی ساز و سامان بھی یمنی قبائل کے ہاتھ لگ گیا ہے- یمنی قبائل کے مجاہدین اس سے قبل بکیل کی جانب سے سعودی عرب کی سرزمین میں داخل ہوئے تھے اور انھوں نے سعودی عرب کے چھ فوجی اڈوں کا کنٹرول اپنے ہات میں لے لیا تھا-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲