5 مئی 2015 - 14:46
نیویارک میں مذاکرات کا فائنل راؤنڈ/ ویانا میں جوہری معاہدے کی لکھائی کا عمل جاری رہے گا

آج نيويارك ميں ايران اور يورپي يونين كے درميان نائب وزرائے خارجہ اور ماہرين كي سطح پر مذاكرات ہوں گے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی جوہری مذاکراتی ٹیم کے ارکان آج منگل کی شام تک جوہری معاہدے کے مسودے کی لکھائی پر 'نیویارک; میں اپنے مذاکرات جاری رکھیں گے جسے اگلے ہفتے منگل کو 'ویانا' کے شہر میں دوبارہ شروع کیا جائے گا.

آج نيويارك ميں ايران اور يورپي يونين كے درميان نائب وزرائے خارجہ اور ماہرين كي سطح پر مذاكرات ہوں گے.
نائب ايراني وزرائے خارجہ 'سيد عباس عراقچي اور مجيد تخت روانچي' آج يورپي يونين كي ڈپٹي كوارڈينيٹر 'ہيلگا اشميد' كے ساتھ فائنل راؤنڈ كے مذاكرات كريں گے تاہم فريقين كے ماہرين جمعرات تك حتمي جوہري معاہدے كے حوالے سے اپنے مذاكرات جاري ركھيں گے.
ايران اور عالمي طاقتوں كے درميان حتمي معاہدے كے حوالے سے مذاكرات كا اگلا دور 12 مئي ويانا ميں منعقد ہوگا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲