5 مئی 2015 - 11:05
رہبر انقلاب نے متعدد قیدیوں کی سزائیں معاف کر دیں

امیر المومنین حضرت علی کے یوم ولادت با سعادت کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی نے متعدد قیدیوں کی سزائیں معاف یا ان میں کمی کرنے کی درخواست منظور کر لی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امیر المومنین حضرت علی کے یوم ولادت با سعادت کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی نے متعدد قیدیوں کی سزائیں معاف یا ان میں کمی کرنے کی درخواست منظور کر لی ہے-
رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ایسے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی یا معافی کی درخواست کی تھی جن کو دو مئی دو ہزار پندرہ تک سزا سنائی جا چکی تھی اور یہ تشخیص دی گئی تھی کہ یہ قیدی معافی یا سزا میں کمی کے مستحق ہیں- رہبر انقلاب انقلاب اسلامی سید علی خامنہ نے آیت اللہ آملی لاریجانی کی اس درخواست کو قبول کرتے ہوئے ان قیدیوں کی سزائیں معاف یا کم کر دی ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲