اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے فوجی ذریعے نے بتایا ہے کہ شامی فوج نے ادلب کے نواح میں دہشت گردوں کو محاصرے میں لے کر دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے- اس فوجی ذریعے نے بتایا کہ شامی فوج نے ملک کے شمال مغرب میں واقع ادلب شہر کے نواحی علاقے بنش کے مغرب میں دہشت گردوں کو اپنے محاصرے میں لے کر ان پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ترکی کے کئی انٹیلی جنس افسروں سمیت دسیوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے- اس ذریعے نے مزید کہا کہ وسیع پیمانے پر انٹیلی جنس کی کارروائیاں انجام دینے اور دہشت گردوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے بعد شام کے جنگی طیاروں نے اس علاقے میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں پر بمباری کی- شامی فوج کے اس ذریعے کا کہنا تھا کہ شامی فوج کی کامیاب کارروائی میں دہشت گردوں کی چالیس گاڑیاں کہ جن پر مشین گنیں اور توپیں نصب تھیں، تباہ ہو گئیں جبکہ تین ٹینک بھی اس میں سوار دہشت گردوں کے ساتھ تباہ ہو گئے- شامی فوج کے اس ذریعے نے کہا کہ اس کارروائی میں دو سو سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں کہ جن میں ترکی اور اسرائیل کے کئی انٹیلی جنس افسر بھی شامل ہیں-
.......
/169