اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امیر المومنین علی علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ایک نوجوان مجاہد کا جلوس جنازہ نکالا گیا جو شام میں حرم اہل بیت(ع) کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہوا۔
حزب اللہ کے نوجوان مجاہد ’’مرتضی الشیخ علی یوسف‘‘ جو جنوبی لبنان کے علاقے الشہابیہ کے رہنے والے تھے نے شام میں شہادت پائی اور گزشتہ روز یوم ولادت حضرت علی (ع) کے موقع پر ان کا تشییع جنازہ کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ مرتضی الشیخ علی یوسف لبنان کے الجبیل شہر میں امریکی ٹیکنیکل یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھے۔




























۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲