اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹر نیشنل نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں نئے شاہ کے برسر اقتدار آنے کے باوجود انسانی حقوق کی صورتحال بہت خراب ہے- انسانی حقوق کے سرگرم عمل کارکنوں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں گرفتاریوں کا سلسلہ بھی بدستور جاری ہے اور جو افراد، پرامن مظاہروں میں شرکت کرتے ہیں، انہیں بھی سیکورٹی فورسیز گرفتار کرلیتی ہیں- مبصرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں تیس ہزار افراد، قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں جبکہ جیلوں کی صورتحال بھی ناگفتہ بہ ہے اور ریاض حکومت، بین الاقوامی اداروں کو ان جیلوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کی اجازت بھی نہیں دیتی ہے- واضح رہے کہ سعودی عرب میں انسانی حقوق کی موجودہ ناگفتہ صورتحال ایسی حالت میں جاری ہے کہ مغربی ملکوں کی جانب سے اس ملک میں انسانی حقوق کی صورت حال پر کبھی تنقید یا تشویش تک کا اظہار نہیں کیا جاتا جس کی سب سے بڑی وجہ، مغربی ملکوں کے وہ مفادات و مقاصد ہیں کہ جنھیں وہ، سعودی عرب کی بدولت عالم اسلام میں آگے بڑھا رہے ہیں-
.......
/169