3 مئی 2015 - 09:13
عراقی پارلیمنٹ : عراق کی تقیسم پر مبنی امریکی کانگریس کی تجویز کا جواب

عراقی پارلیمنٹ کے اراکین نے عراق کی تقسیم سے متعلق امریکی کانگریس کی تجویز کے جواب کے لئے ہفتے کے دن عراق نیشنل الائنس دھڑے کے مسودے کے سلسلے میں ووٹنگ میں حصہ لیا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے ایک ذریعے نے السومریہ نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا کہ عراق نیشنل الائنس کا مسودہ، ایک سو ستّر اراکین پارلیمنٹ کے دستخط کے ساتھ پیش کیا گیا اور اس مسودے کو منظوری دیدی گئی- اس مسودے میں عراق کی فیڈرل گورنمنٹ سے ہٹ کر عراق کے بعض گروہوں کے ساتھ اشتراک عمل سے متعلق امریکی کانگریس کی تجویز کی مخالفت کی گئی ہے- واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان میں مسلح افواج کی کمیٹی کی تجویز کے مطابق امریکہ، آئندہ برس عراقی حکومت کو مدنظر رکھے بغیر عراق میں ایک آزاد حکومت کے طور پر اس ملک کے کرد اور سنی گروہوں کو فوجی ساز و سامان اور اسلحہ فراہم کرنے کا اہل ہوگا- عراق نیشنل الائنس کے مسودے میں امریکی کانگریس کی تجویز کو عراق کے داخلی امور میں کھلی مداخلت، بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور عراق کی خود مختاری اور متحدہ عراق سے متعلق سمجھوتوں سے امریکہ کی چشم پوشی سے تعبیر کیا گیا ہے-

.......

/169