اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے صوبہ الانبار کے اسٹریٹجک علاقے الکرمہ کو آزاد کرنے کی کارروائی میں داعش کے ساٹھ دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں-
موصولہ رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے ہفتے کے روز الکرمہ کے علاقے کو آزاد کرانے کے لیے فوجی کارروائی کی جس میں داعش کے ساٹھ دہشت گرد ہلاک ہو گئے- اس رپورٹ کے مطابق اس کارروائی کے دوران عراقی فوج کے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے الکرمہ کے مختلف علاقوں میں نصب کیے گئے ساٹھ بموں کا پتہ لگا کر انھیں ناکارہ بنا دیا ہے- عراقی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عراقی فوج نے صوبہ الانبار کے علاقے الکرمہ میں اچانک کارروائی کر کے اس کے کئی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲