14 اپریل 2025 - 14:45
افغانستان: مزار شریف کے شیعہ اکثریت علاقے میں ایک مسجد کے قریب دھماکہ، 1 شہید 3 زخمی

اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے بلخ کے شہر مزار شریف میں کے شیعہ اکثریتی علاقے "سہ دکان" میں مسجد کے قریب دھماکے میں ایک شخص شہید اور تین زخمی ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، افغانستان کے صوبہ بلخ کے دارالحکومت مزار شریف کے علاقے "ناحیۂ دوئم" میں شیعہ اکثریتی علاقے سہ دکان کے مقام پر ایک مسجد کے قریب بم دھماکے میں ایک خاتون شہید ہو گئی ہے جبکہ تین افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال پہنچایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ پہلے سے رکھے ہوئے بم کا دھماکہ تھا۔ 
مزار شریف میں طالبان سرکار کے حکام نے ابھی تک اس دھماکے پر رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ 
یاد رہے کہ تقریبا تین سال قبل بھی اسی مسجد کے اندر ایک بم دھماکے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے تھے۔
...............
110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha