5 اپریل 2025 - 14:03
پاکستان: صدر زرداری کا علاج جاری، ملاقاتوں پر پابندی برقرار

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کا کراچی کے نجی اسپتال میں علاج جاری ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، آصف زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ صدرِ مملکت کی طبیعت بتدریج بہتر ہو رہی ہے تاہم ان سے ملاقاتوں پر پابندی برقرار ہے۔
ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ صدر کے اہلِ خانہ کو علاج سے متعلق مکمل آگاہی فراہم کی جارہی ہے، اہلِ خانہ آصف زرداری اور ڈاکٹرز سے رابطے میں ہیں۔
علاوہ ازیں ڈاکٹر عاصم حسین آج میڈیا کو صدرِ مملکت کی صحت سے آگاہ بھی کریں گے۔
یاد رہے کہ یکم اپریل کو صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں نواب شاہ سے کراچی منتقل کر کے نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔
بعد ازاں ڈاکٹر عاصم حسین نے صدر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کر دی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha