3 جنوری 2025 - 13:17
مسلم اقوام یمن کے بہادر مجاہدین کی حمایت کریں، عمان کے مفتی اعظم

یمن کے مفتی اعظم نے کہا: جس طرح کہ یمن کے کھرے عوام کو مقاومت کی تقویت کے لئے ان مجاہدین کے ساتھ متحد ہیں، پوری امت مسلمہ کو بھی پوری قوت سے، ان کی حمایت کرنا چاہئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سلطنت عمان کے مفتی اعظم شیخ احمد الخلیلی نے یمن کے بیدار، کھرے اور شریف عوام اور پوری دنیا کی حریت پسند قوموں سے اپیل کی ہے کہ ظالموں اور جابروں کے مقابلے میں حق و حقیقت کا دفاع کرنے کے لئے، یمن کے بہادر مجاہدین مجاہدین کی حمایت پر متحد اور مجتمع ہوجائیں۔

انھوں نے کہا: یمن کے بہادر کمانڈوز، عدیم المثال بہادری اور آہنی عزم و ارادے کے ساتھ ـ جس کے سامنے چٹانیں اور پہاڑ بھی لَرْزَہ بَرْ اَنْدام ہوجاتے ہیں ـ حقیقت کا دفاع کر رہے ہیں اور ظالموں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

شیخ الخلیلی نے مزید کہا: جس طرح کہ یمن کے کھرے عوام کو مقاومت کی تقویت کے لئے ان مجاہدین کے ساتھ متحد ہیں، پوری امت مسلمہ کو بھی پوری قوت سے، ان کی حمایت کرنا چاہئے؛ کیونکہ یہ مسلمانوں کا ایک دوسرے کے اوپر حق ہے، جیسا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ) نے فرمایا: مسلمان ایک دوسرے کے بھائی ہیں، وہ ایک دوسرے پر ظلم نہیں کرتے اور ایک دوسرے کو مشکلات میں نہیں ڈالتے"۔

سلطنت عمان کے مفتی اعظم نے کہا: مقاومت کے مجاہدین فلسطینی کاز کے لئے جانفشانی کرتے ہیں، چنانچہ تمام مسلم اقوام کو بھی ـ مقبوضہ فلسطین، مسلمانوں کے قبلۂ اول اور اپنے نبی (صلی اللہ علیہ و آلہ) کے مقام معراج سمیت ـ کسی بھی مسلم ملک پر بیرونی یلغار کی صورت میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے۔

انھوں نے آخر میں کہا: مسلمانوں پر فرض ہے کہ وہ ان مقدسات کو امت کے پاک اور امین ہاتھوں میں پلٹا دیں، لہذا ہم تمام با ضمیر اور حریت پسند اقوام سے اپیل کرتا ہوں کہ اس مسئلے پر سنجیدگی سے غور کریں اور اس مقدس فریضے میں کوتاہی نہ کریں کیونکہ خدائے متعال مظلومین کا حامی و ناصر ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110