1 جنوری 2025 - 16:36
قم: پرامن شہریوں پر پولیس کا دھاوا شرمناک عمل ہے، صدر جامعہ روحانیت بلوچستان

آئین پاکستان نے ہر شہری کو احتجاج کا حق دیا ہے، پولیس کی لاٹھی چارج سمجھ سے بالاتر ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی - ابنا –کے مطابق، جامعہ روحانیت بلوچستان  کے صدر مولانا محمد رمضان باقری نے کہا کہ: کراچی میں مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے دیئے گئے دھرنے میں سندھ حکومت کی ایما پر پولیس نے بلاجواز کاروائی کی ۔ جبکہ آئین پاکستان نے ہر شہری کو احتجاج کرنے کا حق دے رکھا ہے۔ کل پولیس کی طرف سے ممتاز عالم دین سید حسن ظفر نقوی پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں ۔اور ساتھ میں کل پولیس نے ہمارے نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا اور چاردیواری کے تقدس کو بھی پامال کردیا گیا ، ایسے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ میں سپریم کورٹ آف پاکستان سے اپیل کرتا ہوں کہ اس واقعے کا فی الفور نوٹس لے اور متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے ۔

پارا چنار میں راستوں کی بندش  کی وجہ سے ادویات کی قلت کے سبب 100 سے زائد بچے شہید ہوئے ہیں سپریم کورٹ اس کا بھی نوٹس لے۔