23 دسمبر 2024 - 13:23
شہید حسن نصر اللہ کی انگوٹھی 680 ملین تومان میں فروخت

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے شہید سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی انگوٹھی 680 ملین تومان (18 لاکھ پاکستانی روپوں) میں فروخت ہوگئی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق،  اسرائیلی جارحیت کے نیتجے میں لبنان اور غزہ کے مظلوم عوام کی مدد کیلئے حزب اللہ کے شہید رہنما سید حسن نصر اللہ کی انگوٹھی فروخت کیلئے پیش کی گئی تھی۔

حاج محمود کریمی کے توسط سے لبنان اور غزہ کے مظلوم عوام کی مدد کیلئے "ایران ہمدل” مہم کا آغاز کیا گیا تھا، جس کا مقصد مظلوموں کی داد رسی کرنا تھا۔

فنڈ کی یہ رقم "ایران ہمدل” اکاؤنٹ میں منتقل کردی گئی ہے تاکہ ہم وطنوں کی مدد کی جاسکے۔

واضع رہے یہ انگوٹھی شہید سید حسن نصراللہ نے ایرانی معروف مداح حاج محمود کریمی کو ہدیہ کے طور پر دی تھی، تاہم انہوں نے لبنان کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اس انگوٹھی کی بولی لگوائی ہے۔