اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ
ابنا ـ کے مطابق، عراقی حکومت کے ترجمان باسم العوادی نے اعلان کیا کہ صہیونی ریاست
نے انسانوں کے اجتماعی قتل، انسانیت کے خلاف اعلانیہ جرائم اور قتل عام اور غزہ
اور لبنان پر آشکارا جارحیت کے ارتکاب کے بعد اب اشتعال انگیز اور نسل پرست ذرائع
ابلاغ کو متحرک کر رہی ہے کہ کہ اعلیٰ مرجعیت کی شان میں توہین کی بیہودہ کوششیں
کریں۔
العوادی نے کہا: دینی مرجعیت
ملت عراق، عالم عرب و اسلام اور بین الاقوامی سطح پر قابل احترام ہے اور عراقی
حکومت ان کی شان میں توہین کی شدت سے مخالفت کرتی ہے اور اس عمل کے خطرات کے حوالے
سے خبردار کرتی ہے جس کی جڑیں صہیونیوں کے نسل پرستانہ فکری پس منظر اور اقوام
عالم کی توہین پر اصرار، میں پیوست ہیں اور یہ رجحانات جنگ کے پھیلاؤ کا سبب بنتے
ہیں، اور بین الاقوامی امن کے لئے خطرہ بن سکتے ہیں۔
العوادی نے اقوام متحدہ کے
سیکریٹری جنرل اور تمام بین الاقوامی فورموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی
سطح کی محترم اور با اثر شخصیات کی توہین پر مبنی کسی بھی اقدام کی مذمت کریں۔
انھوں نے خطے میں جنگ
روکنے میں بین الاقوامی برادری کی ناکامی کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ تقدیر ساز
مسائل پر عراق کے مستقل اور اصولی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
وحشی، خونخوار، تمدن و
تہذيب سے عاری، نسل پرست اور طفل کُش صہیونی ریاست کے ذرائع ابلاغ نے منگل کے روز
کچھ تصاویر شائع کرکے لکھا تھا کہ اس غاصب ریاست کے ٹیرر لسٹ میں آیت اللہ سیستانی
کا نام بھی درج کر لیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110