اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق
حزب اللہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ لبنان پر صہیونی ریاست کی زمینی جارحیت جھوٹ ہے، بتایا کہ انہوں نے صہیونی ملٹری انٹیلی جنس بیس 8200 اور صہیونی ریاست کی جاسوس تنظیم موساد کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا ہے۔
لبنان کی حزب اللہ کے شعبہ اطلاعات کے سربراہ محمد عفیف نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ صہیونی ریاست کے تمام دعوے جھوٹے ہیں کہ اس حکومت کی افواج لبنان میں داخل ہوئی ہے۔
انہوں نے تاکید کی کہ مزاحمتی مجاہدین اور قابض افواج کے درمیان ابھی تک کوئی براہ راست زمینی تصادم نہیں ہوا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ وہ قوتیں جو لبنان کی سرزمین میں داخل ہونے کی کوشش کریں گی ہمارے مجاہدین ان سے مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ۔
عفیف نے کہا کہ صہیونی ریاست کا یہ دعویٰ کہ ہتھیاروں کے ذخیرے شہری عمارتوں میں ہیں، بشمول "الصراط" ٹی وی چینل کی عمارت، جسے کل بیروت کے جنوب میں دحیہ کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا، جھوٹا ہے۔
1 اکتوبر 2024 - 15:53
News ID: 1490460

لبنان کی حزب اللہ کے شعبہ اطلاعات کے سربراہ محمد عفیف نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا صہیونی ریاست کے تمام دعوے جھوٹے ہیں کہ اس حکومت کی افواج لبنان میں داخل ہوئی ہے۔