اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اسلام آباد میں اسلامی
جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر
اللہ کی شہادت کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں لبنانی عوام اور سید حسن نصر اللہ کے
تمام چاہنے والوں کو دلی تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ آج ہم اس عظیم ہستی
کی شہادت پر غم زدہ ہیں لیکن ہمیں پورا یقین ہے کہ راہ خدا میں شہادت مجاہد نستوہ
کے لیے اہم ترین پاداش الہی ہے۔
پاکستان میں ایران کے سفیر نے مزید کہا "شہید سید حسن نصر اللہ کا پاکیزہ خون
مجاہدت کے راستے کو روشن اور مزاحمت کے مضبوط درخت کو مضبوط بنائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔
110