اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے گذشتہ روز لبنان کے دارالحکومت بیروت میں پیجر ڈیوائس دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور بے گناہ لوگوں کا قتل صہیونی ریاست کی امتیازی خصوصیت ہے جو صہیونی ریاست سے جدا نہیں ہوسکتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی ریاست فلسطین اور دیگر ممالک میں دہشت گرد کاروائیوں کے ذریعے بے گناہ عوام کے قتل عام سے دستبردار نہیں ہوگی۔
ڈاکٹر قالیباف نے دھماکے میں متاثر ہونے والے لبنانی شہریوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران مشکل گھڑی میں لبنانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے۔