20 جنوری 2024 - 19:32
غاصب صہیونیوں کی جارحیت کا شکار غزہ کے ایک کیمپ میں فلسطینی جوڑے کی شادی +تصاویر

شادی کو یادگار بنانے کیلئے ان کے خیمے کو رنگ برنگی قمقموں سے سجایا گیا تھا، جبکہ اس موقع پر دولہے کا کہنا تھا کہ وہ اپنی شادی میں تمام دوستوں کو بلانا چاہتے تھے اور اس ایونٹ کو یادگار بنا کر بہتر طریقے سے اپنی زندگی کا نیا سفر شروع کرنا چاہتے تھے، لیکن یہ سب امریکہ کی مدد سے ہونے والی صہیونی ریاست کی جارحیت کی وجہ سے ممکن نہ ہو سکا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق،رفح کے پناہ گزین کیمپ میں جوڑے کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں دولہا محمد الغندور اور اس کی دلہن کے رشتہ دار اور قریبی عزیز شریک ہوئے۔

اس تقریب میں دولہا اور دلہن کے رشتہ داروں نے گیت گائے، جبکہ اس موقع پر دلہن نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔

دلہن کی والدہ نے اپنی بیٹی کی شادی سے متعلق میڈیا کو بتایا کہ پناہ گزین کیمپ میں یہ ہمارے خاندان کی پہلی شادی ہے، جس پر میں اللّٰہ کا شکر ادا کرتی ہوں، ہماری خواہش تھی کہ ہم اپنی بیٹی کو دھوم دھام کے ساتھ رخصت کریں اور اس شادی کو مزید خوبصورت بنائیں۔

شادی کو یادگار بنانے کیلئے ان کے خیمے کو رنگ برنگی قمقموں سے سجایا گیا تھا، جبکہ اس موقع پر دولہے کا کہنا تھا کہ وہ اپنی شادی میں تمام دوستوں کو بلانا چاہتے تھے اور اس ایونٹ کو یادگار بنا کر بہتر طریقے سے اپنی زندگی کا نیا سفر شروع کرنا چاہتے تھے، لیکن یہ سب امریکہ کی مدد سے ہونے والی صہیونی ریاست کی جارحیت کی وجہ سے ممکن نہ ہو سکا۔

واضح رہے کہ غزہ کے رہائشی علاقوں میں غاصب صہیونی ریاست کی شدید بمباری سے کل سے آج تک 165 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے، 7 اکتوبر کے بعد سے اب تک شہداء کی تعداد 25 ہزار تک پہنچ گئی، جن میں 70 فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کی ویمن ایجنسی کا کہنا ہے کہ غزہ میں ہر گھنٹے میں دو مائیں شہید ہو رہی ہیں۔

۔۔۔۔۔

110