فلسطینیوں پر جارحیت کے باعث اسرائیلی صدر شمعون پیریز سے امن کا عالمی انعام ’’نو بل ‘‘ واپس لئے جانے کی مہم کا آغاز ہوگیا- غزہ کے خلاف اسرائیلی ناکہ بندی کے خاتمے کے لئے کوشاں یورپی کمیشن کے یونان میں نمائندے یورگوس انستوبولس نے انکشاف کیا ہے کہ وہ مہم چلا رہے ہیں کہ شمعون پیریز سے نوبل انعام واپس لیا جائے-اسرائیلی شمعون پیریز نے فلسطینیوں کے خلاف جارحیت کو اسرائیلی مفاد قرار دیا ہے- انہوں نے کہاکہ غزہ میں اسرائیلی افواج جو آپریشن کررہی ہیں وہ صہیونی ریاست کے مفاد میں ہے- شمعون پیریز سے نوبل انعام لینے کے مطالبے پر عمل درآمد کے لئے دنیا بھر کے مفکرین، ادباء اور علماء کی دستخطی مہم شروع کی گئی ہے- اب تک سینکڑوں مفکرین اور ادباء دستخط کرچکے ہیں-