اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان میں نمائندۂ آیۃ اللہ العظمی شیخ یعقوبی، حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ ہادی حسین نجفی نے تعزیتی بیان میں کہا کہ آیت اللہ العظمیٰ محمد علی علوی گرگانی رحمت اللہ علیہ کی وفات پر گہرے دلی افسوس کا اظہار اور ان کے اہل خانہ کو تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ آیت اللہ العظمیٰ محمد علی علوی گرگانی قدس نفسہ الزکیہ کا انتقال پرملال عالم اسلام اور ملت تشیع اور حوزہ ہائے علوم دینیہ کے لیے بہت بڑا نقصان اور غم و اندوہ کا باعث ہے۔ خداوندمتعال بحق چہاردہ معصومین علیہم السلام مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242