اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کینیا کے نامور عالم دین مرحوم شیخ عبداللہی ناصر جمعہ کی ممباسا میں مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔
تنزانیہ کی شیعہ انجمن کے سربراہ اور حوزہ علمیہ امام جعفر صادق (ع) کے مدیر حجۃ الاسلام و المسلمین حمید جلال نے بھی ایک وفد کے ہمراہ اس تقریب میں شرکت کی۔
شیخ جلال اور ان کے ہمراہ وفد کا سید ادریس علوی اور مرحوم کے بیٹے نے استقبال کیا۔
شیخ جلال نے مرحوم کی قبر پر فاتحہ خوانی کے بعد کچھ منٹ کے لیے مجلس بھی پڑھی۔






خیال رہے کہ شیخ عبد اللہی ناصر جمعہ کینیا کے نامور عالم دین اور اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جنرل اسمبلی کے رکن تھے انہوں نے مشرقی افریقہ میں مکتب تشیع کی ترویج اور دین کی تبلیغ میں اہم کردار ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242