اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شہید جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی شہادت کی برسی پر جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر، حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اہم بیان جاری کرتے ہوئے ان کی شہادت کو امریکہ اور اسلام دشمن طاقتوں کے لیئے باعث ذلت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت نے امریکہ اور اسلام دشمن طاقتوں کو بے نقاب کردیا۔
انہوں نے اپنے بیان میں اتحاد اور اتفاق پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر دشمن کو ذلت آمیز شکست سے دوچار کرنا ہے تو شہید قاسم سلیمانی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی صفوں میں اتحاد اور بہترین حکمت عملی اپنانےکی ضرورت ہے۔
آغا سید حسن نے مزید کہا کہ شہید قاسم سلیمانی، ایک ایسی شخصیت کا نام تھا جس نے امریکا کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا تھا، اور حقیقت یہ ہیکہ دنیا میں وہ قومیں سربلند ہوتی ہیں، جن کے سپوت اپنے سماج، اپنی ملت اور اپنے ملک کے وقار کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جنرل سلیمانی دنیا کے ان چند افراد میں سے ایک ہیں، جن کے چاہنے والے بھی بے پناہ ہیں اور ان کی مخالفت کرنے والے بھی لاکھوں میں ہیں، جنرل قاسم سلیمانی کا قصور اس کے علاوہ اور کوئی نہیں کہ وہ ایرانی ہیں، وہ ایسے شخص تھے، جنھوں نے لبنان، عراق اور شام میں امریکی مفادات اور دہشت گردوں کو بے انتہا نقصان پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ یہ جنرل قاسم سلیمانی ہی تھے، جنھوں نے شام کے صدر بشار الاسد کو عالمی دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف حکمت عملی بنا کر دی اور پھر روس کی فضائیہ اور شامی فورسز نے جنرل قاسم کی حکمت عملی کے تحت دہشت گرد گروہ داعش کو شام میں شکست سے دوچار کیا، جنرل قاسم سلیمانی اصل میں ایرانی وزارتِ خارجہ کا عملی پرزہ تھے، یا ایسے کہہ لیتے ہیں کہ قاسم سلیمانی خطے میں ایران کی خارجہ پالیسی کو عملی نافذ کرنے میں یدِ طولیٰ رکھتے تھے۔
انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ داعش، القاعدہ، النصرہ، الشباب، الغرض وہ ساری دہشت گرد تنظیمیں، جنھیں صہیونیوں کی مالی اور ایک خاص اسلامی ملک کی فکری سپورٹ حاصل رہی، جنرل قاسم سلیمانی، ان ساری دہشت گرد تنظیموں کے لیے موت کا سایہ بنے ہوئے تھے۔
انجمن شرعی شیعیان کے صدر نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت نے مزاحمتی تحریکوں کو مہمیز کیا ہے، اب وہ امریکہ و اسرائیل کی حکمت عملیوں کو ناکام بنانے کے لیے نئے ولولے اور جذبے کے ساتھ سینہ سپر ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان شاءاللہ تعالیٰ ہمیں یقین ہیکہ امریکیوں کو ذلیل و خوار ہوکر خطے سے بھاگنا پڑے گا اور امریکیوں کے علاقے سے نکل جانے کے بعد بیت المقدس کی آزادی کا وقت قریب آجائے گا اور مظلوم فلسطینیوں اور دنیا بھر کے مظلوموں کو چین اور سکون میسر ہوگا۔
آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ وہ وقت قریب ہیکہ دشمن شکست کھا کر ذلیل ہوگا اور اسے مشرق وسطیٰ سے بھاگنا پڑے گا، لیکن اس کے لیئے ہم سب کے لیئے ضروری ہیکہ شہید قاسم سلیمانی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیئے ایک بہترین حکمت عملی تیار کریں تاکہ اسلام اور مسلمانوں کے دشمن کو ہر محاز پر ذلت آمیز شکست سے دوچار کرسکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242