اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ طالبان کی عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور افغانستان کے بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کے درمیان پیش آنے والے واقعے کو کنٹرول کر لیا گیا ہے اور اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
درایں اثنا طالبان کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقھار بلخی نے بھی ایک ٹوئٹ میں اعلان کیا ہے کہ افغانستان اور ایران کے سرحدی علاقے میں ہونے والی جھڑپ دونوں ملکوں کے بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کی کوششوں سے ختم ہوگئی ہے اور اس طرح کے واقعات دوبارہ رونما نہ ہونے دینے کی کوشش کی جا ئے گی۔
بدھ کی شام ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان اور افغانستان کے صوبہ نیمروز کے سرحدی علاقے میں دونوں ملکوں کے بارڈر سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242