اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سانا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے کل آدھی رات کو دمشق کے ریف علاقے پر کئی میزائل داغے جس سے اس علاقے میں کافی نقصان ہوا۔ اسرائیل کے جنگی طیاروں نے ہفتہ کے روز بھی دمشق کے الدیماس علاقے پر بمباری کی تھی۔
اس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز شام کے اینٹی ایر کرافٹ نے اسرائیل کے کئی میزائلوں کو تباہ کردیا۔
بحران شام کے آغاز سے اب تک صیہونی حکومت کئی بار شام پر حملے کر چکی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242