اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ رمضانی نے اپنے لبنان دورے کے دوران مرحوم علامہ سید محمد حسین فضل اللہ کے فرزند حجۃ الاسلام و المسلمین سید علی فضل اللہ سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں عالم اسلام کی صورتحال اور مسلمانوں کے بالعموم اور مکتب اہل بیت (ع) کے پیروکاروں کے بالخصوص مسائل پر گفتگو کے علاوہ علاقے اور عالم اسلام کو درپیش مشکلات پر تبادلہ خیال کیا۔
آیت اللہ رمضانی نے اس ملاقات میں کرونا کے بعد اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جانب سے انجام پانے والی سرگرمیوں کے لیے آمادگی کا اظہار کیا اور جنرل اسمبلی کے حوالے سے سید فضل اللہ کی تجاویز پر تبصرہ کیا۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نے سید فضل اللہ کی تجاویز کو اہم قرار دیتے ہوئے عملی اور اخلاقی طریقے سے اسلام کو متعارف کرنے کے طریقے پر زور دیا۔
فضل اللہ نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ اہل بیت(ع) کے دین کو لوگوں کے درمیان اخلاقی اور انسانی طریقے سے متعارف کروایا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کے پاس دعا، اخلاق اور محبت و رحمت پر مبنی بھرپور میراث ہے جس پر قرآن کی بھی تاکید ہے اور اس میراث کے ذریعے اسلام کو دنیا میں پیش کیا جانا چاہیے۔
..........
242