اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ رمضانی اور ان کے ہمراہ وفد نے اپنے لبنان دورے کے دوران بعلبک قلعے کا دورہ کیا۔ بعلبک نامی تاریخی قلعہ لبنان کے مشرقی علاقے درہ بقاع میں واقع ہے یہ قلعہ دنیا کی نایاب تاریخی یادگاروں میں سے ایک ہے۔ یہ شہر ایک تاریخی شہر ہے جو رومیوں کے دور حکومت میں کافی اہمیت کا حامل تھا۔ اور قدیم رومیوں کے خداؤں کی عبادتگاہ تھا جس میں تین بڑے مندر جوپیٹر، ونوس او باخوس واقع تھے پہلی صدی عیسوی کے یہ تاریخی آثار اس قلعہ بعلبک میں تاحال موجود ہیں۔ ۲۵۰ سال کے دوران ان متعدد مندروں کی تعمیر کے لیے کئی سو کلومیٹر سے بڑے بڑے پتھر بعلبک منتقل کرنے میں ہزاروں مظلوم غلاموں کا خون کیا گیا۔