22 اکتوبر 2021 - 14:16
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل کی لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات

آیت اللہ رمضانی نے اپنے لبنان دورے کے دوران اس ملک کی پارلیمنٹ کے اسپیکر "نبیہ بری" سے ملاقات کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ رمضانی نے اپنے لبنان دورے کے دوران اس ملک کی پارلیمنٹ کے اسپیکر "نبیہ بری" سے ملاقات کی۔
فریقین نے اس ملاقات میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی سرگرمیوں کے علاوہ علاقے کے مسائل، عالم اسلام اور وحدت مسلمین کے مسائل پر بھی گفتگو کی۔


اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ حجۃ الاسلام محمد جواد زارعان، ڈاکٹر عبد الرضا راشد اور لبنان میں اسمبلی کے نمائندے سید حسن موسوی تبریزی بھی اس ملاقات میں موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242