اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں پٹرول کی کمی، پٹرول پمپس میں پٹرول نہ ہونے اور پٹرول پمپس پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگنے کی وجہ سے حکومت نے فوج کو ہائی الرٹ کر دیا ہے ۔
پیٹرول ریٹیل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ان کے 50 سے 90 فیصد اسٹیشنز پر پیٹرول کی قلت ہے۔ جبکہ برطانیہ کے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ ملک میں پیٹرول کی کوئی کمی نہیں ہے، لیکن لوگوں کو پیٹرول خریدتے وقت صحیح رویہ اختیار کرنا چاہیے تاہم مختلف ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانیہ کو اس وقت پیٹرول کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ وہاں کے اکثر پیٹرول پمپس بند ہیں۔ جو پیٹرول پمپ کھلے ہوئے ہیں ان پر لوگوں کا اتنا بڑا ہجوم ہے کہ ان پر قابو پانا مشکل ہو رہا ہے۔
ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں تقریبا 90 فیصد پیٹرول پمپس خالی پڑے ہیں۔ پیٹرول کی کمی کی وجہ سے برطانوی شہری پریشان ہیں۔ برطانیہ کی حکومت کا کہنا ہے کہ ملک میں پیٹرول کی قلت ہے لیکن اتنی نہیں جتنی میڈیا بتا رہی ہے۔
تاہم اب تک اس بحران کا کوئی حل نہیں نکالا گیا اور پیٹرول پمپوں پر اب بھی لوگوں کا ہجوم دیکھا جا سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242