اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی محکمہ خارجہ کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان کے امور نے افغان وزیر خارجہ سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، ان سے افغانستان کی حالیہ تبدیلیوں سمیت افغان انٹراڈائیلاگ کا سلسلہ جاری رکھنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی محکمہ خارجہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، "محمد ابراہمیم طاہریان فرد" نے آج بروز اتوار کو افغان وزیر خارجہ "محمد حنیف اتمر" سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، ان سے مختلف مسائل پر گفتگو کی۔
اس ٹیلی فونک رابطے کے دوران، دونوں فریقین نے افغانستان کی تازہ ترین تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔
اس کے علاوہ افغانستان کی حالیہ صورتحال و نیز تہران میں افغان انٹرا ڈائیلاگ کا سلسلہ جاری رکھنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲