اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ "میراث اہل بیت(ع) کے احیاء میں علامہ خرسان کا کردار" کے عنوان سے علامہ خرسان کے اعزاز میں منعقد کئے جانے والے سیمینار کا پری سیشن ابناء الرسول کی علمی کمیٹی کی جانب اور اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے تعاون سے قم میں اسمبلی کے اجلاس ہال میں منعقد ہوا۔
ابناء الرسول کانگریس کی علمی کمیٹی کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین محمد تقی ربانی نے کہا: ہم دیکھ رہے ہیں کہ گذشتہ دو دہائیوں میں دنیا کے مختلف حصوں خاص طور پر عالم اسلام میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا: "داعش اور تکفیری تحریکوں جیسے واقعات کو حالیہ دہائیوں میں پیش آنے والے واقعات کے طور پر سمجھا جاسکتا ہے۔"
حجۃ الاسلام ربانی نے کہا: "مذہب اہل بیت(ع) کے پیروکار ہونے کے ناطے، اگر ہم دنیا کے میدان میں سربلند ہونا چاہتے ہیں تو ہمیں لازمی طور پر عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق اپنے افکار کو پیش کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا: علامہ خرسان کا ایک ایسے بزرگ شیعہ گھرانے سے ہے جنہوں نے حرم مطہر امیر المومنین (ع) میں خدمات انجام دی ہیں اور تعلیمات اہل بیت(ع) کو عام کرنے میں انتھک کوشش کی ہے۔
ربانی نے کہا: میراث اہل بیت (ع) کو احیاء کرنے میں علامہ خرسان کا کردار بے مثال ہے۔
انہوں نے مزید کہا: علامہ خرسان کے اعزاز میں سیمینار امام محمد باقر (ع) کی ولادت باسعادت کے موقع پر پہلی رجب کو قم میں اور ۲۲ رجب کو نجف اشرف میں منعقد ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242