اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر زون پولیس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر منگل کی صبح دعوی کیا گیا کہ مالورہ جھڑپ میں ایک غیر ملکی عسکریت پسند اور لشکر طیبہ کے کمانڈر ابرار کو ہلاک کیا گیا اور ممنوعہ مواد بشمول اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ۔ مالورہ میں جھڑپ شروع ہونے سے قبل پولیس کے ایک ترجمان نے انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار کے حوالے سے کہا تھا کہ لشکر طیبہ کے اعلیٰ کمانڈر ابرار ندیم کو گرفتار کیا گیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ نارہ بل بڈگام سے تعلق رکھنے والا ابرار ندیم بٹ عرف خالد دسمبر 2018 سے سرگرم ہے۔
دوسری جانب پرمپورا علاقے میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان پیر کو ایک تصادم میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک افسر سمیت دو اہلکار زخمی ہوگئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲