27 مئی 2021 - 13:18
38 ویں فجر انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا دوسرا دن

آج بروز جمعرات مطابق 27 مئی 2021ء میں 38 ویں فجر انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دوسرے دن کا کانون، آزادی، پردیس چارسو کے سینما گھروں میں انعقاد کیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران میں فجر انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی تقریب کے دوسرے دن جرمنی، ہنگری، فرانس، اٹلی، چین اور ایران کے فنکاروں کی بنائی گئی 34 فلموں کو نمائش کیلئے پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، آج بروز جمعرات مطابق 27 مئی 2021ء میں 38 ویں فجر انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دوسرے دن کا کانون، آزادی، پردیس چارسو کے سینما گھروں میں انعقاد کیا گیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 38 ویں فجر انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا 26 مئی سے 2 جون تک مصنف، ہدایتکار اور سینما پرڈیوسر "محمد مہدی عسگرپور" کی سربراہی سے تہران میں انعقاد کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ 38 ویں فجرانٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے سکریٹری نے کہا ہے کہ تہران میں منعقدہ فجر انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کیلئے غیر ملکی مہمانوں کی جانب سے متعدد درخواستوں کے باوجود یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ یہ فیسٹیول کسی غیر ملکی مہمانوں کے بغیر منعقد کیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲