24 مئی 2021 - 11:23
خصوصی پروازوں کے ذریعے پاکستان اور بھارت سے ایرانی طلباء کی واپسی

ایران ایوی ایشن تنظیم کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی طلباء خصوصی پروازوں کے ذریعہ پاکستان اور ہندوستان سے وطن واپس آئیں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ محمد حسن ذیبخش نے آج بروز پیر کہا کہ ہم قومی اینٹی کورونا ہیڈ کوارٹر کے اعلان کردہ ہیلتھ پروٹوکول کے مطابق ایرانی طلباء کو ہندوستان اور ایرانی شہریوں کو پاکستان سے خصوصی پروازوں سے ملک میں منتقل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 24 اپریل سے کووڈ انیس بیماری کے وائرس کی نئی قسم کی نشاندہی کی وجہ سے بھارت اور پاکستان سے آنے جانے والی پروازوں پر پابندی عائد ہو‏‏ئی۔

ذیبخش نے کہا کہ جمعہ28 مئی کو بھارت کے لیے ایک خصوصی پرواز اور آئندہ ہفتے بھی پاکستان کے لیے ایک خصوصی پرواز چلائی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲