20 اپریل 2021 - 10:44
یمن؛ شہید الصماد کی برسی پر جارح سعوی اتحاد کے خلاف کاروائی جاری رکھنے کا اعلان

یمن کی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کے خلاف اگلا فوجی آپریشن شہید "الصماد" کے نام سے کیا جائے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن کی فوج کے ترجمان بریگيڈیر یحیی سریع نے یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ ، وزارت دفاع کے حکام، اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کے ہمراہ صالح الصماد کے مزار پر فاتح خوانی اور پھولوں کی چادر چڑھائے جانے کے موقع پر المسیرہ ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ شہید الصماد کی شہادت کی تیسری برسی کے موقع پر سعودی اتحاد کے خلاف فوجی آپریشن  شہید الصماد کے نام سے کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری افواج خود کو اس آپریشن کی لئے تیار کررہی ہیں اور ہائی کمان کے اشارے کی منتظر ہیں جو اس آپریشن کے مناسب وقت اور جگہ کا تعین کرے گی۔ یحیی سریع نے کہا کہ شہید الصماد کا خون ہرگز رائیگاں نہيں جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲