21 مارچ 2021 - 19:47
ایشیائی نژاد لوگوں کے ساتھ امتیازی سلوک کے خلاف جارجیا میں اختلاف

سیکڑوں افراد نے ایشیائی نژاد لوگوں کے ساتھ نفرت آمیز اور امتیازی سلوک کے خلاف ریاست جارجیا کے شہر ایٹلانٹا میں مظاہرے کیے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق ایٹلانٹا سٹی کی مرکزی شاہراہوں پر مارچ کرنے والوں نے اپنے ہاتھوں میں ایسے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر، ہم وائرس نہیں، ایشیائیوں کے خلاف نفرت بند کرو جیسے نعرے درج تھے۔

مظاہرین نے ریاستی اسمبلی کے سامنے علامتی دھرنا بھی دیا جس سے شہری اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے رہنماؤں نے خطاب کیا۔
امریکی ذرائع ابلاغ نے منگل کےروز مغربی جارجیا میں تین مختلف مقامات پر فائرنگ اور کم سے آٹھ افراد کے مارے جانے کی خبریں جاری کی تھیں جن میں سے چھے ایشیا نژاد امریکی تھے۔
خبروں کے مطابق ان افراد کا قتل ایسے وقت میں انجام پایا ہے جب پچھلے ایک برس کے دوران، کورونا وائرس کے پھیلاو کے بہانے، امریکیوں کی جانب سے ایشیائی نژاد لوگوں کے خلاف نفرت کے واقعات میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کا آغاز سب سے چین کے شہر ووھان سے ہوا تھا۔

امریکہ میں کورونا کے وائرس کے آغاز میں اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر الزام تراشی کرتے ہوئے اسے چینی وائرس یا ووھان وائرس کا نام دینے کی کوشش کی تھی جو امریکہ میں ایشیائی نژاد شہریوں کے خلاف نفرت اور تشدد کی لہر میں تبدیل ہوگئی تھی۔
غیرسرکاری ادارے، گن وائیلینس آرکائیو کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق امریکہ میں دسمبر دوہزار بیس کے آغاز تک فائرنگ کے واقعات میں سترہ ہزار چار سو افراد قتل جبکہ چھتیس ہزار زخمی ہوچکے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲