4 فروری 2021 - 12:45
عراق میں امریکی دھشتگردوں پر ایک بار پھر حملہ

عراق میں امریکہ کے بارودی دہشت گردوں کے دو کاروانوں پر ایک بار پھر حملے ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی ذرائع کے مطابق جنوبی عراق میں دو امریکی فوجی کاروانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ الصابرین ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ صوبہ بابل اور بصرہ میں امریکہ کے لاجسٹک کاروانوں پر حملے کئے گئے ہيں۔

’سرایا اولیاء الدم‘ سے موسوم ایک گروہ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

حالیہ مہینوں کے دوران امریکی فوجی کاروانوں پر حملوں میں خاصی شدت آگئی ہے اور یہ سلسلہ عراق میں روزہ مرہ کے معمول میں تبدیل ہوتا جا رہا ہے۔ عراقی تنظیموں کا کہنا ہے کہ ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے لئے وزیر ا‏‏عظم مصطفی الکاظمی کی جانب سے دی گئی مہلت ختم ہو چکی ہے۔

عراق میں عوامی حلقے اور بہت سی تنظیميں ملک میں موجود امریکہ کے باوردی دہشتگردوں کو قابض سمجھتے ہوئے ان کے فوری انخلاء پر زور دیتی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲